Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کا میزائل حملہ ، ایک ہلاک ، 3 زخمی

شتولا کے علاقے پر حملے کے بعد لبنان کی سرحد مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ فوٹو روئٹرز
لبنانی حزب اللہ جماعت کے عسکریت پسندوں نے اتوار کو اسرائیل کے  شمالی سرحدی گاؤں پر میزائل داغے، جس میں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طبی ماہرین نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ سرحدی باڑ کے قریب عیتا کے بالمقابل علاقے شتولہ پر میزائل حملے سے ایک کسان سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں لبنان پر حملہ کر رہے ہیں اور لبنان کے ساتھ  اسرائیلی سرحد کے قریب بسنے والے شہریوں کو فوری طور پر انخلاء کا حکم دیا ہے۔
فوج نے ایک بیان میں کہا موجودہ صورتحال کے پیش نظر اور شمالی اسرائیل پر حملے کے حالیہ واقعے کے بعد لبنان سے ملحق شمالی سرحد کا چار کلومیٹر تک کا علاقہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
شتولا کے علاقے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر دیکھی گئی جس میں ایک فوجی کو خون میں لت پت ایک عام شہری کو چیک کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا تاہم روئٹرز نے فوری طور پر فوٹیج کی تصدیق نہیں کی۔

شیئر: