مسجد الحرام کی راہداریوں میں بیٹھنا منع ہے: انتظامیہ
اتوار 22 اکتوبر 2023 15:40
’راہداریوں میں بیٹھنے سے زائرین کی آمد و رفت متاثر ہوتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مسجد الحرام انتظامیہ نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ حرم کی راہداریوں میں بیٹھنا سختی سے منع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں نماز اور بیٹھنے کے لیے جگہیں مختص ہیں‘۔
’راہداریوں اور گزرگاہوں میں بیٹھنے سے زائرین کی آمد و رفت کی روانی متاثر ہوتی ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تمام زائرین سے اپیل ہے کہ وہ انتظامی عملے کے ساتھ تعاون کریں‘۔