Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن میں شامی پناہ گزینوں کے لیے طبی مرکز کا افتتاح نو

’طبی مرکز کے تحت بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے مرکز بھی قائم ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے تحت اردن میں شامی پناہ گزینوں کے کیمپ میں طبی مرکز کا افتتاح نو کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کےمطابق الزعتری کیمپ میں  کھولا جانے والا طبی مرکز کے افتتاح نو کے بعد اس میں تمام طبی خدمات شامل کی گئی ہیں۔
افتتاحی تقریب مرکز کے سربراہ انجینئر احمد بن علی البیز اور اردن میں انسانی امدادی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر حسین الشبلی نے کیا ہے۔
الزعتری کیمپ میں طبی مرکز میں شامی پناہ گزینوں کے لیے تمام طبی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔
طبی مرکز کے تحت بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے مرکز بھی قائم ہے جہاں بچوں کو تدریس کےعلاوہ تفریح بھی فراہم کی جاتی ہے۔
طبی مرکز کے تحت مختلف کھیلوں کا بھی انتظام ہے جبکہ مختلف ٹیموں کے درمیان مقابلوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

شیئر: