Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممنوعہ مقامات پر گاڑی پارک کرنے پر کتنا جرمانہ؟

ممنوعہ مقامات پر گاڑی پارک کرنے سے  ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ  ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ممنوعہ مقامات پر گاڑی پارک کرنے کا جرمانہ سو سے  ڈیڑھ سو ریال تک ہے‘۔ 
عاجل ویب کے مطابق محکمہ ٹریفک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ ’ممنوعہ مقامات پر گاڑی پارک کرنے سے  ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور کبھی کبھار اس سے حادثات ہوجاتے ہیں‘۔ 
یاد رہے کہ ان دنوں محکمہ ٹریفک راہگیروں اور ڈرائیووں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے آگاہی مہم چلا رہا ہے۔

شیئر: