Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’رسم الخط کے سفر‘ گورنر مدینہ نے نمائش کا دورہ کیا 

نمائش کا اہتمام مدینہ آرٹ سینٹر نے وزارت ثقافت کے تعاون سے کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے ’رسم الخط  کے سفر‘  کے عنوان سے  ہونے والی نمائش  کا دورہ کیا۔
  اس کا اہتمام مدینہ آرٹ سینٹر نے وزارت ثقافت کے تعاون سے کیا ہے۔ 
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن سلمان نے نایاب قلمی  نسخے اور اسلامی آرٹ کے  نمونے دیکھے۔ وزارت ثقافت نے ان کا انتخاب رکھا ہے۔
 پیرس میں عرب انسٹی ٹیوٹ میوزیم اور تیونس میں قومی ورثے کے مرکز کا انتخاب بھی نمائش میں شامل ہے۔ 
گورنر مدینہ منورہ نے نمائش میں معروف خوش نویسوں کے تیار کردہ شاہکار بھی دیکھے۔ ان میں سے بعض قدیم اور دیگر عصر حاضر کے خوش نویسوں کی تخلیق ہیں۔ 
نمائش میں عربی رسم الخط کے حسن اور اس کی قدرو قیمت کے بارے میں غور کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ اس سے اسلامی ثقافت اور سعودی عرب میں ثقافتی و تمدنی ورثے کے نوادر سے واقفیت بھی حاصل ہورہی ہے۔ 
گورنر مدینہ منورہ کو نمائش کا تعارف کراتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ چار بڑے شعبوں پر مشتمل ہے۔ خواتین سمیت 34 سے زیادہ خوش نویسوں کا تعلق گیارہ ملکوں سے جبکہ بارہ ممالک کے 19 آرٹسٹ اور ڈیزائنر بھی ہیں۔
 عربی رسم الخط کی  قسرو قیمت اور اس کے جمالیاتی پہلوؤں کو اجاگر کرنے والی تخلیقات نمائش میں رکھی گئی ہیں جو بلاشبہ اسلامی تاریخ و تمدن کا ثقافتی خزانہ ہیں۔ 

شیئر: