’سعودی عرب میری سوچ سے زیادہ ترقی یافتہ ہے‘، تھائی سفیر
جمعہ 27 اکتوبر 2023 13:52
مملکت کے بارے میں میرے خیالات یکسر بدل گئے (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب میں تھائی لینڈ کے سفیر ’ڈارم بینتھم‘ کا کہنا ہے’مملکت کے بارے میں میرے خیالات یکسرتبدیل ہوگئے ، میری سوچ سے بھی زیادہ ترقی یافتہ ملک ہے‘۔
عاجل نیوز کے مطابق سعودی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے حال میں مملکت آنے والے تھائی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے بارے میں یہاں آکر حقیقت کا انکشاف ہوا کہ یہاں مثالی ترقی دیکھی جبکہ نوجوان بھی کافی محنتی ہیں جنہوں نے مجھے بے حد متاثر کیا۔ یہ ایک خوشگوار امر ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے سعودی عرب کا تباناک مستقبل واضح دکھائی دیتا ہے۔ مملکت کے لوگ محنتی اورخوش اخلاق ہیں۔
تھائی سفیر ڈارم کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے بہت تیزی سے ترقی کی منازل طے کیں۔