سعودی عرب کے حائل ریجن میں پولیس نے چھ خواتین کو ایک عوامی مقام پر جھگڑے کے بعد گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 نے حائل پولیس کے سرکاری ترجمان کے حوالے سے بتایا ’عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث خواتین کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’جھگڑے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی، نشاندہی کے بعد قانونی اقدامات کیے گئے‘۔