Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی قونصل جنرل کی یو مائیکروفنانس بینک کے نئے صدر سے ملاقات

متحدہ عرب امارات کے کراچی میں قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کی ’یو مائیکرو فنانس بینککے صدر محمد عیسیٰ الطاہری سے ملاقات ہوئی ہے۔
پیر کو بخیت عتیق الرومیتی نے محمد عیسیٰ الطاہری کا کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔
اس کے بعد صدر و سی ای او ’یو مائیکرو فنانس بینک قونصل جنرل سے تفصیلی ملاقات کے لیے ایئرپورٹ سے یو اے ای قونصل خانے پہنچے۔
ملاقات میں یو مائیکرو فنانس بینک کی ترقی اور پاکستانی کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یو اے ای قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے محمد عیسیٰ الطاہری کو پی ٹی سی ایل کی جانب سے یو مائیکرو فنانس بینک کا صدر و سی ای او منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔
ملاقات کے بعد جاری ایک ویڈیو پیغام میں بخیت عتیق الرومیتی نے یومائیکرو فنانس بینک میں عیسیٰ الطاہری تعیناتی کو پاکستان کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے معیشت کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا۔
بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ یو مائیکرو فنانس بنک کے ساتھ بطور رکن بورڈ آف ڈائریکٹرز رہنے سمیت 20 سال سے زائد دورانیے تک اہم ترین عہدوں پر پیشہ ورانہ تجربہ رکھنے والے عیسٰی الطاہری کا صدر و سی ای او کے عہدے پر منتخب ہونا ان کی بہترین صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’یو اے ای اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات بے غرض اور بے لوث دوستی کے رشتے میں بندھے ہوئے  ہیں۔ یو اے ای ہمیشہ پاکستان کو ایک خوشحال اور مستحکم دوست کے روپ میں دیکھنے کا خواہش مند ہے۔‘
’پاکستانی معیشت کی بحالی کے لیے یو اے ای پاکستان کی مختلف صنعتوں میں طویل المدّتی بھاری سرمایہ کاری سمیت دیگر دوست ممالک کے ذریعے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے راہیں ہموار کر رہا ہے۔‘
قونصل جنرل نے نو منتخب صدر یو مائیکرو فنانس بینک عیسٰی الطاہری کو ایشیا کے سب سے بڑے ویزہ سینٹر اور یو اے ای قونصلیٹ کے اہم شعبوں کا دورہ بھی کرایا۔

شیئر: