Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تمام سرکاری معاملات عیسوی کیلنڈر کے مطابق ہوں گے‘

ایسے امور مستثنی ہوں گے جن کا دارومدار ھجری تاریخ پر ہوتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ’تمام سرکاری معاملات عیسوی کیلنڈر کے مطابق ہوں گے‘۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق منگل کو کابینہ کا اجلاس ریاض میں ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ 
اجلاس میں کہا گیا کہ ’اس سے اسلامی شریعت کے احکام سے تعلق رکھنے والے ایسے امور مستثنی ہوں گے جن کا دارومدار ھجری تاریخ پر ہوتا ہے‘۔
’اس سے وہ معاملات بھی مستثنی ہوں گے جن کے بارے میں یہ طے ہوچکا ہے کہ وہ ھجری تاریخ کی بنیاد پر انجام دیے جائیں گے‘۔
کابینہ نے گزشتہ دنوں سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے اہم اقتصادی پروگرام خصوصا فیوچر انویسٹمنٹ انشیٹو فورم کے حوالے سے رپورٹوں کا بھی جائزہ لیا۔ 
کابینہ نےمختلف ممالک کے ساتھ پوسٹل اور لاجسٹک خدمات کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی۔

شیئر: