سعودی کابینہ نے غزہ میں جنگ بند کرانے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ’ فلسطینی عوام کی مدد کرتے رہے ہیں، کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے‘۔
مزید پڑھیں
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ’ سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے جامع اور مبنی بر انصاف حل کے راستے کی بحالی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے علاقائی و بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ کام کررہا ہے۔
سعودی کابینہ نے فلسطینی عوام کی سپورٹ کےلیے سعودی عرب کے موقف کا اعادہ کیا جس میں فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے عطیات مہم اور ان کی مدد شامل ہے۔
وزیراطلاعات سلمان الدوسری نے اجلاس کے بعد بتایا کہ کابینہ میں متعدد ممالک کے ساتھ سعودی عہدیداروں کے مذاکرات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔
فریقین نےعلاقائی اور بین الاقوامی سطح پر کثیر فریقی مسائل اور چیلنجوں کے حوالے سے تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔
کابینہ نے منگولیا کے ساتھ سیاسی مشاورت کے سلسلے میں مفاہمتی یادداشت، مصر کے ساتھ جانوروں کی طبی خدمات کے سلسلے میں پانچ سالہ تعاون کے معاہدے کی منظوری دی۔
#فيديو_واس | #خادم_الحرمين_الشريفين يرأس جلسة #مجلس_الوزراء.https://t.co/AolS4q19MC#واس pic.twitter.com/wbQ2k0DDQF
— واس الأخبار الملكية (@spagov) November 7, 2023