Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں بری، بحری اور ریلوے ٹرانسپورٹ کی 46 ہزار خلاف ورزیاں

مکہ ریجن میں سب سے زیادہ 10 ہزار 492  خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (ٹی جی اے) نے اکتوبر 2023 کے دوران متعلقہ اداروں کے تعاون سے بری، بحری اور ریلوے ٹرانسپورٹ کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔ 30 روز کے دوران 46 ہزار خلاف ورِزیاں سامنے آئی ہیں۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ ’بری ٹرانسپورٹ تفتیشی مہم کے دوران 40 ہزار864 خلاف ورزیاں جبکہ آن لائن تفتیشی مہم کے دوران بری ٹرانسپورٹ میں 5 ہزار774 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں‘۔ 
بحری ٹرانسپورٹ میں 36 خلاف ورزیاں جبکہ ریلوے ٹرانسپورٹ میں 13 قابل اعتراض سرگرمیاں سامنے آئی ہیں۔ 
واضح رہے کہ اکتوبر کے دوران مکہ مکرمہ ریجن میں سب سے زیادہ 10 ہزار 492  خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔ ریاض میں10 ہزار393 ، مشرقی ریجن میں 8 ہزار283  اور مدینہ منورہ میں 264 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ 

شیئر: