نو ماہ کے دوران ڈھائی لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے دبئی کا رُخ کیا: رپورٹ
2022 میں 9 ماہ کے دوران 10.12 ملین سیاح دبئی آئے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی محکمہ معیشت و سیاحت نے سال رواں کے ابتدائی نو ماہ کے دوران غیر ملکی سیاحوں کے اعدادوشمار اور سیاحت کے شعبے کی کارکردگی پر خصوصی رپورٹ جاری کردی۔
الامارات الیوم کے مطابق محکمہ معیشت و سیاحت کا کہنا ہے کہ ’سال رواں کے ماہ جنوری سے لے کر ستمبر تک 12.4 ملین غیرملکی سیاح دبئی آئے۔ 2022 کے مقابلے میں 22.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔‘
محکمے کی رپورٹ کے مطابق ’2022 میں 9 ماہ کے دوران 10.12 ملین غیرملکی سیاح دبئی آئے تھے۔ اسی طرح 2019 میں کورونا وبا سے قبل مذکورہ عرصے کے مقابلے میں 2023 میں 2.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔‘
محکمے معیشت و سیاحت نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’2023 میں سب سے زیادہ سیاح انڈیا سے آئے۔ ان کی تعداد 1.77 ملین ریکارڈ کی گئی۔ سعودی عرب 8 لاکھ 56 ہزار سے دوسرے نمبر پر رہا۔ برطانیہ سے 8 لاکھ 25 ہزار اور روس سے 8 لاکھ 6 ہزار سیاح دبئی آئے۔‘
محکمہ سیاحت کے اعدادوشمار کے مطابق ’سلطنت عمان کے سیاح 7 لاکھ 89 ہزار آئے اور پانچویں نمبر پر رہے۔ امریکہ پانچ لاکھ 23 ہزار سے چھٹے، چین چار لاکھ 57 ہزار سے ساتویں، جرمنی چار لاکھ ایک ہزار سے آٹھویں، ایران دو لاکھ 96 ہزار سے نویں اور پاکستان 2 لاکھ 54 ہزار سے دسویں نمبر پر رہا۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں