Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منتخب اشیاء پر ٹیکس کے نفاذ سے سگریٹ نوشی کی شرح میں کمی کی توقع

جدہ- - - - منتخب اشیاء پر ٹیکس کے نفاذ کے بعد سگریٹ نوشوں کو پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکس کے نفاذ سے مختلف قسم کے سگریٹ کی قیمت دوگنا ہوجائے گی جبکہ سافٹ وانرجی ڈرنکس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔ اس اضافے سے امید ہے کہ سگریٹ نوشی کی شرح میں کمی ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف قسم کے سافٹ ڈرنکس کی قیمت میں 50فیصد اضافے کے بعد 1.5ریال کی قیمت بڑھ کر2.25ریال ہوجائے گی جبکہ مختلف قسم کے سگریٹ کے ڈبے کی قیمت24ریال ہوگی۔

شیئر: