Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراسلامی امور کا قدیم تاریخی مسجد ’اطاولہ‘کا دورہ 

مسجد الاطاولہ نامی قریے میں واقع ہے جہاں ’ربوع قریش‘ میلہ لگا کرتا تھ۔ا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیراسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے باحہ کی تاریخی مسجد الاطاولہ کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ وزارت کے اعلی عہدیداروں پر مشتمل وفد بھی تھا۔ وہ ان دنوں باحہ  ریجن کے دورے پر ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘  کے مطابق آل الشیخ نے مسجد سے متعلقہ عمارتوں کا بھی معائنہ کیا۔
 انہیں اس موقع پر الاطاولہ مسجد کی تاریخ  کے بارے میں بھی تفصیلات دی گئیں۔ 
الاطاولہ سعودی عرب کی سب سے بڑی تاریخی مسجد مانی جاتی ہے۔  الاطاولہ نامی قریے میں واقع ہے جہاں ’ربوع قریش‘ میلہ لگا کرتا تھ۔ا۔
اہل قریش ہر بدھ کو یہ میلہ لگاتے تھے اسی تناظر میں اسے قریش کا بدھ میلہ کہا جاتا تھا۔ 
مملکت کی تاریخی مساجد کی اصلاح و مرمت اور تزئین و آرائش سے متعلق ولی عہد منصوبے کے پہلے مرحلے میں  الاطاولہ مسجد کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا۔ 

الاطاولہ سعودی عرب کی سب سے بڑی تاریخی مسجد مانی جاتی ہے(فوٹو ،ایس پی اے)

آل الشیخ نے تاریخی مساجد کی تجدید و تزئین پر ولی عہد کی کاوشوں کو سراہا۔ 

شیئر: