Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ کو مکہ میں گرمی سب سے زیادہ رہی  

السودہ کے علاقے میں درجہ حرارت سب سے کم رہا(فوٹو،ایس پی اے )
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ جمعے کو 36 سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے مکہ مکرمہ ملک کا گرم ترین شہر رہا۔
 مملکت میں سب سے کم درجہ حرارت  السودۃ کے علاقے میں رہا جہاں پارہ 7 سینٹی گریڈ تھا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے ایکس اکاونٹ پر کہا ہے کہ جمعے کے روز جدہ اور ینبع میں درجہ حرارت  35 اور مدینہ منورہ میں  33 سینٹی گریڈ رہا قومی مرکز نے توجہ دلائی کہ جمعے کو ابہا میں کم درجہ حرارت 13، الباحہ میں  14، ریاض میں  17 رہا۔ 

شیئر: