سوشل میڈیا پر’فحص دوری‘ کے جعلی اشتہارات سے ہوشیار رہیں
پیشگی وقت کا مقصد معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے(فوٹو، ایکس )
سعودی سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرانے کے جعلی دعویداروں سے ہوشیار رہا جائے۔
اخبار 24 کے مطابق کوالٹی آرگنائزیشن کی جانب سے لوگوں کو موبائل پیغامات کے ذریعے جعل سازوں کے بارے میں اطلاعات فراہم کرتے ہوئے ان سے خبردار رہنے کی تاکید کی جا رہی ہے۔
سعودی شہریوں اور غیرملکیوں کو ارسال کیے جانے والے انتباہی پیغامات میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کے سالانہ فٹنس سرٹیفکیٹ ’فحص‘ صرف مقررہ انسپیکشن سینٹرز سے ہی جاری کیے جاتے ہیں اس کے علاوہ سوشل میڈیا پرفٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے دعووں پریقین نہ کیا جائے۔
واضح رہے سعودی اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن کی جانب سے گاڑیوں کی فٹنس کی جانچ کے لیے مقررہ سینٹرز جانے کے لیے آن لائن وقت بک کیے جانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کا مقصد لوگوں کو معیاری خدمات فراہم کرتے ہوئے ان کے کووقت کو بچانا ہے۔