پاکستان کے سابق کرکٹر عبدالرزاق کی جانب سے ایک پروگرام میں بالی وُڈ کی اداکارہ ایشوریا رائے کے بارے میں گفتگو کو انٹرنیٹ صارفین نے انتہائی غیرمہذب قرار دیتے ہوئے اُن پر شدید تنقید اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں عبدالرزاق کو پاکستان کے سابق کرکٹرز عمر گل، سعید اجمل اور شاہد آفریدی کے ساتھ ایک تقریب میں بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ اپنی گفتگو میں ہندی فلموں کی سپرسٹار اداکارہ ایشوریا رائےکا نام لیتے ہوئے نازیبا مثال دیتے ہیں۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ عبدالرزاق جب اداکارہ کے بارے میں یہ گفتگو کرتے ہیں تو اُن کے ساتھ شاہد آفریدی اور عمر گل بھی تالیاں بجا کر ہنستے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کانز: جب فوٹوگرافرز نے اُروشی روٹیلا کو ایشوریا رائے سمجھ لیاNode ID: 765591
-
’مچھلی کھانے سے آنکھیں ایشوریا رائے جیسی ہوجاتی ہیں‘Node ID: 789501
اس بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر باسط سبحانی لکھتے ہیں کہ ’یہ کتنی غیراخلاقی بات ہے۔ اسی وجہ سے تعلیم اور شعور بہت اہم ہے۔ اِن تینوں (عمر گل، شاہد آفریدی اور عبدالرزاق) نے دنیا گھومی ہے اور اس ے باجود عبدالرزاق نے ایسی بات کی جس کا ساتھ عمر گل اور شاہد آفریدی نے بھی دیا۔ اس سے ایشوریا، اُن کی پیاری بچن فیملی اور دنیا بھر میں اُن کے لاکھوں مداحوں کو دکھ پہنچے گا۔ شدید قابلِ مذمت۔‘
نایاب چشتی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یقین نہیں آ رہا کہ عبدالرزاق نے ایشوریا رائے کے بارے میں ایسی توہین آمیز گفتگو کی ہے۔ یہ بالکل بھی قابل قبول نہیں ہے اور مزید غلط بات یہ ہے کہ اس پر شاہد آفریدی اور عمر گل ہنس رہے تھے۔‘
’عبدالرزاق کو اپنے الفاظ پر معافی مانگنی چاہیے۔‘
I can't believe Abdul Razzaq made such disrespectful comments about Aishwarya Rai. It's absolutely unacceptable, and it's even worse that Shahid Afridi and Umar Gul found it amusing. He should apologize for his words
— Nayab Chishti (@Nayabchishti09) November 14, 2023
وجاہت کاظمی اپنے تبصرے میں لکھتے ہیں کہ ’عبدالرزاق کی ایشوریا رائے کے بارے میں غیر مہذب گفتگو بہت ہی بھیانک تھی۔ اس پر مزید افسوس کی بات یہ تھی کہ شاہد آفریدی اور عمر گل کو یہ بات مزاحیہ لگی۔ یہ رویہ بالکل بھی قابلِ قبول نہیں ہے۔‘
Abdul Razzaq's disrespectful comments about Aishwarya Rai were truly appalling. To make matters worse, Shahid Afridi and Umar Gul found it amusing. Totally unacceptable behavior!
— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) November 14, 2023