Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جانوروں کی ادویات میں جعل سازی کرنےپرغیرملکی کو 2 برس قید

قید کی سزا مکمل ہونے پرمجرم کو ملک بدر کردیا جائے گا(فوٹو، ایکس )
ادارہ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ عرب ملک سے تعلق رکھنے والے ایک غیرملکی کو جانوروں کی جعلی ادویات تیار اورانہیں مارکیٹ کرنے کے الزام میں دو برس قید کی سزا کا حکم سنا دیا گیا۔
سبق نیوز کے مطابق ادارہ پراسیکیوشن کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکی پرالزام تھا کہ وہ جانوروں کی غیررجسٹرڈ ادویات کمپاونڈ سے نامعلوم مسکچرتیار کرکے انہیں غیرمعروف ناموں سے پیک کرنے کے بعد مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا۔
فروخت کی جانے والی ادویات کسی بھی طرح سے مقررہ معیار کے مطابق نہیں ہوتی تھیں جو قانون کی صریح خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے۔
ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر عدالت نے دو برس قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ قید کی مدت مکمل کرنے کے بعد جعل ساز کو ملک بدر کردیا جائے ۔
اس حوالے سے پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ کسی بھی حوالے سے جعل سازی کرنا سنگین جرم ہے جس کی سزا جرم کی نوعیت کے مطابق دی جاتی ہے۔   

شیئر: