آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے انڈیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا ہے۔
آسٹریلیا نے احمد آباد میں کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میں انڈیا کی جانب سے دیے گئے 241 رنز کے ہدف کو بآسانی 43 ویں اوورز میں حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے فائنل میں ٹریوس ہیڈ نے ناقابلِ شکست 137 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو ورلڈ چیمپیئن بنوا دیا۔
انڈیا اس فائنل سے قبل اس ٹورنامنٹ میں ناقابلِ تسخیر تھا اور انڈین ٹیم کو اِس ورلڈ کپ کی سب سے مضبوط ٹیم تصور کیا جا رہا تھا تاہم آسٹریلیا نے روہت شرما کی ٹیم کی امید پر پانی پھیر دیا۔
مزید پڑھیں
انڈیا کی آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست پر صارفین کے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں آسٹریلیا کو ورلڈ کپ 2023 جیتنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ٹریوس ہیڈ کی شاندار اننگز۔ ٹیم انڈیا آپ بھی اچھے کھیلے، اگلی مرتبہ کے لیے نیک تمنائیں۔‘
I congratulate Australia for winning the #CWC23. Phenomenal innings by Travis Head. Well played, Team India, better luck next time!
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) November 19, 2023
انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’ڈیئر ٹیم انڈیا، پورے ورلڈ کپ میں آپ کا ٹیلنٹ اور عزم قابلِ ستائش تھا۔ آپ نے بھرپور عزم کے ساتھ کھیلا اور یہ قوم کے لیے بہت فخر کی بات ہے۔ ہم آج اور ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔‘
Dear Team India,
Your talent and determination through the World Cup was noteworthy. You've played with great spirit and brought immense pride to the nation.
We stand with you today and always.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 19, 2023
پاکستان ٹیم کے سٹار بیٹر بابر اعظم نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’آسٹریلیا کو مبارک ہو۔ فائنل میں کیا شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔‘
احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں فائنل میں انڈین ٹیم کی فائنل میں ناقص کارکردگی پر پورے میچ کے دوران 1 لاکھ 30 ہزار تماشائیوں کے باجود سناٹا رہا۔ اس بارے میں بنٹی نامی صارف نے لکھا کہ ’ایسا لگ رہا ہے آسٹریلین ٹیم قبرستان میں جشن منا رہی ہے۔ اتنی خاموشی۔‘
AESA LAG RAHA HAI AUSTRALIAN TEAM QABRISTAN MEI JASHAN MANA RAHI HAI. ITNI KHAMOSHI
— BUNTY. (@atang_waddi) November 19, 2023
جونز نے وراٹ کوہلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ دیکھتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے۔‘
This is painful to watch. pic.twitter.com/81vl61A10o
— Johns. (@CricCrazyJohns) November 19, 2023
وِل میکفیرسن لکھتے ہیں کہ ’انڈین فینز گھبرائیں نہیں، آپ وشاکاپٹنم میں جمعرات سے شروع ہونے والی پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز جیت کر آسٹریلیا سے بدلہ لے سکتے ہیں۔’
Don't worry, India fans, you've got a five-match T20 series against Australia starting on Thursday in Vizag to get your revenge
— Will Macpherson (@willis_macp) November 19, 2023
کرسٹیانو رونا ڈال دو نے لکھا کہ ’سارا کریڈٹ پیٹ کمنز کو جاتا ہے جنہوں نے پِچ کی تصویریں لیں اور پھر وہیں سو گئے تاکہ انڈینز اُسے تبدیل نہ کر سکیں۔ لیجنڈ‘
All credit to Pat cummins for taking pics of the pitch and then sleeping out there just so indians cant change it. Legend.
— Cristiano Rona-Daldo (@Guilty4Fries) November 19, 2023
شاشانک بلناد نے تبصرہ کیا کہ ’کسی بھی کھیل سے جذباتی لگاؤ صحت کے لیے مضر ہے۔ میرا اس کھیل سے لگاؤ آج ختم ہوگیا ہے۔’
Emotional attachment with any sport is injurious to health. My attachment for this game is done and dusted
— Shashank Balnad (@shashank_balnad) November 19, 2023
راہُل دیسائی نے لکھا کہ ’روہت، وراٹ، ڈراوڈ اور باقی لڑکوں کے لیے بہت برا لگ رہا ہے۔ آج مائنڈ سیٹ ٹھیک نہیں تھا۔ ایک اور فائنل ہارنے کا خوب واضح تھا۔ لیکن مجھے ابھی بھی سمجھ نہیں آ رہی کہ مجھے کیوں نہیں دکھ ہو رہا۔‘
Feeling sorry for Rohit, Kohli, Dravid and the guys. The mindset wasn't right today. The fear of losing another final was blatant. But still trying to figure out why I'm not feeling gutted.
— Rahul Desai (@ReelReptile) November 19, 2023