وزیر اطلاعات نے نیا سعودی ٹی وی چینل کا افتتاح کردیا
’نیا ٹی وی چینل مختلف سرگرمیوں اور بین الاقوامی پروگرامات کے لیے مختص ہو گا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے نئے سعودی ٹی وی چینل saudia now اففتاح کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نیا چینل ایک خصوصی تقریب میں افتتاح کردیا گیا ہے جس میں وزارت اطلاعات سمیت ملک کے نامور صحافیوں نے شرکت کی ہے۔
نیا ٹی وی چینل سعودی عرب میں ہونے والی مختلف سرگرمیوں اور بین الاقوامی پروگرامات براہ راست دکھانے کے لیے مختص ہو گا۔
چینل کی ملک سیاسی، تفریحی، کھیل اور معاشی حوالے سے میلے، نمائشیں، کانفرنسیں اور فورمز و غیرہ پر توجہ مرکوزرکھے گا۔
نیا خصوصی ٹی وی چینل ایسے وقت میں شروع کیا گیا ہے جب ملک میں مختلف قسم کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ سال ملک بھر میں 5650 مختلف قسم کی سرگرمیاں منعقد ہوئی ہیں جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 367 فیصد زیادہ رہیں۔