Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ کا یواے ای کے قومی ہیروز کی یادگار کا دورہ

پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے منگل کو متحدہ عرب امارات کے قومی ہیروز کی یادگار وحت الکرامہ کا دورہ کیا اورانہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مزید پڑھیں
 متحدہ عرب امارات پریزیڈنٹ کورٹ میں قومی ہیروز کے خاندانوں کے امور کے دفتر کے چیئرمین شیخ طیب بن محمد بن زید النہیان نے نگراں وزیراعظم کا استقبال کیا۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گارڈ آف آنر کی پُروقار تقریب میں شرکت کی جس کے بعد انہوں نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
اس موقع پر نگراں وزیراعظم کو قومی ہیروز کی یادگار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گارڈ آف آنر کی پُروقار تقریب میں شرکت کی (فوٹو: پی ایم افس)

دورے کے اختتام پر نگراں وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات نوٹ کیے جس میں متحدہ عرب امارات کے بہادر ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
وحت الکرامہ متحدہ عرب امارات کا تاریخی اور ثقافتی مقام ہے جو یو اے ای کے لیے قربانی دینے والے ہیروز کی یاد میں بنایا گیا ہے۔
یہ یادگار متحدہ عرب امارات کی قیادت، عوام اور بہادر فوجیوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی علامت ہے اور 31 پینلز پر مشتمل ہے۔

شیئر: