Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسین نواز چوتھی مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش

اسلام آباد... وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز ہفتے کی صبح پانا مہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آ ئی ٹی کے سامنے چوتھی مرتبہ پیش ہوگئے ۔ جے آئی ٹی نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کیا ہے۔ گزشتہ روزوزیراعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز نے جی آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرایا تھا ۔ان سے 7 گھنٹے پوچھ کی گئی تھی۔حسین نواز فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچے تو بڑی تعداد میں موجود ن لیگی کارکنوں کی جانب سے شریف خاندان کے حق میں نعرے لگائے گئے، جس کا حسین نواز نے ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔ جے آئی ٹی کے دفترکے باہر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردئیے گئے۔
 

 

شیئر: