پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے برس ہونے والے ایڈیشن کے حوالے سے ایک اہم ترین پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔
بدھ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل ٹریڈ کے تحت فاسٹ بولر حسن علی کے بدلے میں عماد وسیم کو سِلور کیٹیگری میں دو مرتبہ کی چیمپیئن ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
پی ایس ایل 2024: کس پاکستانی کھلاڑی کی ترقی، کس کی تنزلی؟Node ID: 810801
اسلام آباد یونائیٹڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’ٹیلنٹ اور حکمت عملی کے تبادلے میں حسن علی کو کراچی کنگز میں بھیجا گیا ہے۔ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے شاندار کھلاڑی عماد وسیم کو ویلکم کرتے ہیں۔ گھر میں خوش آمدید۔‘
اس ٹریڈ کے بعد اب حسن علی اگلے پی ایس ایل میں کراچی کنگز اور عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔
An exchange of talent and strategy as Hassan Ali moves to Karachi Kings, along with a swap of Silver round picks.
We welcome the phenomenal player of the tournament from #HBLPSL8, Imad Wasim!
Imad, we're thrilled to have you join the #ISLUFamily. Welcome HOME! #UnitedWeWin pic.twitter.com/550pbSyN52
— Islamabad United (@IsbUnited) November 29, 2023
عماد وسیم نے لکھا کہ ’ایک نیا آغاز۔ کراچی کنگز کے ساتھ میرا خاص سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ پانچویں سیزن میں ٹرافی جیتنے کے لیے ٹیم کی قیادت کرنا ایک خواب کی تعبیر تھی۔‘
عماد وسیم نے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال سمیت اپنے ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بارے میں عماد وسیم نے کہا کہ ’ایک نئے باب کے آغاز کا وقت ہے۔ اپنے آبائی شہر کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ میں جانے کے لیے بہت خوش ہوں۔ یہ شاندار فرنچائز ہے جس میں شاندار لوگ ہیں۔ میں اسلام آباد یونائیٹڈ، شاداب خان اور علی نقوی کے بھروسے پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’خدا حافظ کراچی، اپنے گھر اسلام آباد جانے کا وقت ہو گیا ہے۔‘
A new beginning pic.twitter.com/dHookYC5vR
— Imad Wasim (@simadwasim) November 29, 2023