گرین سعودی انشیٹو فورم ایڈیشن تھری پیر سے دبئی میں ہوگا
فورم میں مملکت میں زیر تکمیل منصوبوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
گرین سعودی انشیٹو فورم ایڈیشن تھری پیر چار دسمبر 2023 کو کوپ 28 کانفرنس کے ساتھ دبئی میں منعقد ہوگا۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق گرین سعودی انشیٹو فورم کے ذریعے مملکت کے مختلف علاقوں میں زیر تکمیل منصوبوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
گرین سعودی انشیٹو فورم دنیا بھر میں موسمیات کے ماہرین اور نمایاں ترین پالیسی سازوں کے لیے پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے۔
سعودی انشیٹو فورم میں شجر کاری، ماحولیات کی بحالی اور موسمیاتی عمل کی فنڈنگ سے تعلق رکھنے والے موضوعات پر مباحثہ ہوگا۔
سعودی گرین انشیٹو فورم ایڈیشن تھری کا سلوگن ’آرزو سے عمل تک‘ہے۔
فورم سے بااثر شخصیات، ماحولیاتی ماہر، اعلی سرکاری عہدیدار اور ایگزیکٹیو چیئرمین شریک ہوں گے۔ موسمیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے طریقوں اور خیالات کا تبادلہ کریں گے۔
اس سال گرین سعودی انشیٹو فورم کے ایجنڈے میں موسمیاتی سرگرمیوں کی فنڈنگ، ماحول دوست توانائی کے منفرد حل، موسمیاتی امور میں معاشرے کے مختلف طبقوں کے کردار اور مملکت میں بری و بحری علاقوں کے تحفظ پر زور دیا جائے گا۔