باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل، خطے خصوصا فلسطینی علاقوں کی تازہ صورتحال، جنگ بندی کی کوشش کی اہمیت، شہریوں کے تحفظ اور انسانی ضروریات کے سامان کی محفوظ اور مستقل فراہمی پر بات چیت کی۔
انہوں نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی روکنے اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر خطے میں امن عمل شروع کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔
فریقین نے تجدد پذیر توانائی اور مشترکہ اقدامات کے تحت پائیدار ترقی کے شعبوں میں باہمی تعاون پربھی بات چیت کی۔
ایکسپو دبئی سٹی میں جہاں کوپ 28 کا ہیڈکوارٹر واقع ہے امارات اور امریکہ کی تاریخی شراکت پر مبنی تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو عروج کی نئی منزلوں تک لے جانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر امارات کے نائب صدر و نائب وزیراعظم شیخ منصور بن زاید آل نہیان اور امارات کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید دبئی میں کوپ 28 میں شریک وفود کے سربراہوں اور رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
وام کے مطابق شیخ محمد بن زاید نے کینیا، نائجیریا اور کوسووا کے صدور سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں خصوصا پائیدار ترقی کے سلسلے میں باہمی تعلقات کو آگے بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی و بین الاقوامی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔
کوپ 28 کے ایجنڈے پر موجود متعدد ایشوز کا جائزہ لیا گیا۔
اماراتی صدر نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ کوپ 28 ٹھوس نتائج کی حامل ہو اور موسم کی تبدیلی سے پوری دنیا کو متاثر کرنے والے خطرات سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جاسکیں۔