Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی وزرائے خارجہ اجلاس، خطے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ

سٹراٹیجک تعلقات اور مکالموں کے حوالے سے موضوعات بھی زیر بحث آئے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اتوار کو خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی )کی سربراہ کانفرنس 44 کا ایجنڈ اجلاس منعقد ہوا۔ سعودی عرب کی نمائندگی شہزادہ فیصل بن فرحان نے کی۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جی سی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس کی صدارت قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدلرحمن آل ثانی نے کی۔ سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی بھی موجود تھے۔   
خلیجی وزرائے خارجہ نے ریاض میں منعقدہ خلیجی سربراہ کانفرنس کی قراردادوں پرعمل درآمد کے حوالے سے رپورٹوں کا جائزہ لیا۔

سربراہ کانفرنس کی قراردادوں پرعمل درآمد کے حوالے سے رپورٹوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں جی سی سی ممالک اور بین الاقوامی گروپوں کے درمیان سٹراٹیجک تعلقات اور مکالموں کے حوالے سے موضوعات بھی زیر بحث آئے۔
جی سی سی اجلاس میں خطے میں ہونے والی علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 
اس موقع پر قطر میں سعودی سفیر شہزادہ منصور بن خالد، سیکریٹری خارجہ ڈاکٹرعبدالرحمن الرسی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔

شیئر: