Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توڑ پھوڑ کے مقدمات میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور

عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر دفعہ 109 کے تحت توڑ پھوڑ پر اکسانے کے الزامات ہیں۔ فوٹو: روئٹرز
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور رہنما شاہ محمود قریشی کی توڑ پھوڑ کے مختلف مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔
پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان کے تین اور شاہ محمود قریشی کے دو مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا فیصلہ سنایا۔
عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر دفعہ 109 کے تحت توڑ پھوڑ پر اکسانے کے الزامات ہیں۔
عدالت نے 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل خالد یوسف چودھری اور سردارمصروف عدالت میں پیش ہوئے۔
عمران خان کے خلاف تھانہ کھنہ میں دو جبکہ بارہ کہو ایک اور شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ کھنہ میں دو مقدمات درج تھے۔
واضح رہے کہ احتجاج کے تناظر میں اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں۔
خیال رہے کہ سائفر گمشدگی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور رہنما شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

شیئر: