Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جانور پر گولی چلانے کی وڈیو کا نوٹس، ملزم گرفتار

پبلک پراسیکوشن کے متعلقہ ادارے کی رپورٹ پر کارروائی کی گئی (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کے جازان ریجن میں پولیس نے ایک جانور پر گولی چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے جانور پر گولی چلانے والے شخص کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ وڈیو سوشل میڈیا پروائرل تھی۔
الاخباریہ کے مطابق پبلک پراسیکوشن نے بیان میں کہا کہ’ جانور پر گولی چلانے والے شخض کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے‘۔
پبلک پراسیکوشن کے متعلقہ ادارے کی رپورٹ پر کارروائی کی گئی۔ اطلاع ملی تھی کہ سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے ایک شخص جانور پر فائرنگ کررہا ہے۔
پبلک پراسیکیوشن نے یہ ہدایت بھی جاری کی ہے کہ جائے وقوعہ پر موجود بچے کی جسمانی اور ذہنی سلامتی کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کی جائے۔
پبلک پراسیکوشن نے کہا کہ مقررہ ضوابط کے منافی اسلحہ کا استعمال، بچوں کو مجرمانہ مناظر دکھا کر اذیت دینا یا جانوروں پر تشدد کرنا خلاف قانون ہے۔
جو شخص بھی اسلحہ کا غیر قانونی استعمال کرے گا ، جانوروں پر تشدد کا مرتکب پایا جائے گا یا غیر قانونی سرگرمیوں کے ذریعے بچںوں کی ذہنی اذمیت کا باعث بنے گا اس کے خلاف خصوصی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا اور الزام ثابت پر مقررہ سزا دی جائے گی۔

شیئر: