Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طبی پروڈکٹ کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے پر ایک شخص کو سزا

’طبی پروڈکٹ کے بارے میں غلط معلومات پھیلا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
پبلک پراسیکیوشن نے ایک شخص سائبر کرائم کا الزام ثابت ہونے پر سال کی قید اور ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹ سے غلط اور بے بنیاد معلومات شیئر کی ہیں۔
پبلک  پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص نے متعلقہ اداروں سے لائسنس شدہ ایک طبی پروڈکٹ کے بارے میں غلط معلومات پھیلا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے‘۔
’مذکورہ شخص نے طبی پروڈکٹ کو غیر فائدہ بخش اور بے نفع قرار دے کر کئی صارفین میں شکوک و شبہات پیدا کئے ہیں‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’تفتیش کے دوران مذکورہ شخص پر عائد ہونے والے الزامات صحیح ثابت ہونے پر انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ‘۔

شیئر: