ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور زیر بحث آئے (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے جمعرات کے روز اٹلی کے وزیر داخلہ میتھیو پیانتوزی نے ملاقات کی اورمختلف امور پرباضابطہ تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس موقع پردونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے مابین موجودہ سیکیورٹی امور میں تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پرتبادلہ خیال کیا گیا علاوہ ازیں مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات بھی زیر بحث رہے۔
اس موقع پراجلاس میں سعودی عرب اوراٹلی کی وزارت داخلہ کے مابین متعدد منصوبوں میں تعاون کے لیے دستاویزات پردستخط بھی کیے گئے۔
اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ھشام بن عبدالرحمان الفالح ، وزارت داخلہ کے انڈر سیکٹری برائے سیکیورٹی امور محمد بن مھنا المھنا ، محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبدالعزیز الیحیی اور وزارت داخلہ کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
دوسری جانب سے مملکت میں مقیم جمہوریہ اٹلی کے سفیر روبرٹو کینٹونی کے علاوہ اٹلی کی وزارت داخلہ کے دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔