Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیستان بلوچستان میں پولیس سٹیشن پر حملہ، سینیئر افسران سمیت 11 ہلاک

ایران کے سرکاری ٹی وی نے حملے کا الزام علیحدگی پسند گروہ جیش العدل پر عائد کیا ہے۔ (فائل فوٹو: اے پی)
ایران کے سرکاری ٹی وی نے جمعے کو کہا ہے کہ ایک علیحدگی پسند گروہ کے مبینہ ارکان نے ملک کے جنوب مشرقی حصے میں ایک پولیس سٹیشن پر حملہ کر کے 11 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے نائب گورنر علی رضا مرحمتی نے کہا ہے کہ تہران سے 14 سو کلومیٹر دور جنوب مغرب میں راسک نامی قصبے میں رات دو بجے ہونے والے حملے میں سینیئر پولیس افسران اور سپاہی ہلاک ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں متعدد حملہ آوروں کو ہلاک کیا۔
ایران کے سرکاری ٹی وی نے حملے کا الزام علیحدگی پسند گروہ جیش العدل پر عائد کیا ہے۔ سنہ 2019 میں جیش العدل نے ایک بس پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں پاسداران انقلاب کے 27 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
حالیہ مہینوں میں عسکریت پسندوں اور چھوٹے علیحدگی پسند گروپوں نے سنی اکثریتی علاقے میں پولیس سٹیشنوں پر حملے کیے ہیں۔

شیئر: