Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض، طائف شاہراہ پرٹریفک حادثہ ،44 افراد زخمی 

ہلال الاحمر کی 16 ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ریاض، طائف شاہراہ پرمسافروں سے لدی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں  44 افراد کے  زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق سعودی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی  16 امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھیں۔ 
ہلال احمر نے توجہ دلائی کہ وزارت صحت کی ٹیمیں بھی امدادی عمل میں ہماری ساتھ شامل رہیں۔
جائے حادثہ پر زخمیوں کی ابتدائی مرہم پٹی کی گئی جبکہ شدید زخمیوں کو فوری طورپرہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 

شیئر: