Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے امیرِ کویت کی وفات پر تعزیت کا اظہار

’امیر کویت کی وفات پر ایوان شاہی نے تعزیتی بیان جاری کیا ہے‘ (فائل فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ایوان شاہی نے تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔
ایوان شاہی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو امیر کویت شیخ نواف الأحمد الجابر الصباح کی وفات کی اندوہناک خبر ملی ہے۔‘
’شاہ سلمان اور ولی عہد نے صباح خاندان اور کویت کے عوام سے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔‘
شاہ سلمان اور ولی عہد نے کہا ہے کہ ’کویت کے اس غم میں سعودی عرب برابر کا شریک ہے۔‘
ایوان شاہی نے شیخ نواف الاحمد کی بلندی درجات اور جنت میں اعلیٰ مقام کی دعا کی ہے۔

شیئر: