Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر 18 دسمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

اوپن مارکیٹ میں 18 دسمبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 283 روپے 2 پیسے رہی۔ (فوٹو: ایس بی پی/ایکس)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 283 روپے 21 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 49 پیسے، اماراتی درہم 77 روپے 11 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 751 روپے 22 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 735 روپے 65 پیسے، کویتی دینار کی 920 روپے 94 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 77 روپے 68 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 18 دسمبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 283 روپے 2 پیسے اور قیمت فروخت 286 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 75 روپے 5 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے 2 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 77 روپے 8 پیسے اور قیمت فروخت 78 روپے 5  پیسے رہی۔

شیئر: