Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپر مارکیٹ اور جنرل سٹورز پر سگریٹ کی فروخت کے ضوابط کیا ہیں؟

بلدی ایپ پر خلاف ورزی سے متعلق اطلاع دی جاسکتی ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں مشرقی دمام میونسپلٹی نے مملکت کی سپرمارکیٹوں اور جنرل سٹورز کو سگریٹ کی فروخت کے تمام تقاضے پورے کرنے پر زور دیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق دمام میونسپلٹی نے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ جنرل سٹورز اور سپرمارکیٹس تمباکومصنوعات کی فروخت میں ضوابط کا خاص خیال رکھیں۔ اگر ان ضوابط کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی ہوسکتی ہے۔
ضوابط میں کہا گیا کہ 18 سال سے کم عمر کو سگریٹ و تمباکو مصنوعات فروخت نے کی جائیں۔
سپرمارکیٹ اور جنرل سٹور میں تمباکو اور سگریٹ کی تشہیر ممنوع ہے۔
سگریٹ اور تمباکو مصنوعات جنرل سٹورز اور سپر مارکیٹوں میں اندرونی خانوں میں رکھی جائیں۔
سگریٹ جس جگہ فروخت کی جارہی ہو وہاں تمباکو نوشی سے صحت کو ہونے والے نقصانات سے آگہی کے سٹیکر نمایاں جگہ چسپاں کیے جائیں۔
تمباکو اور اس سے تیارکردہ اشیا اور اس حوالے سے دیگر لوازمات کی فروخت و تشہیرمنع  ہے۔
100 مربع میٹر سے کم رقبے کے جنرل سٹور میں سگریٹ کی فروخت بھی منع ہے۔
 اگر کسی شخص کی نظر میں اس حوالے سے خلاف ورزی سامنے آئے تووہ  بلدی ایپ پر خلاف ورزی سے متعلق اطلاع دے سکتا ہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: