کراچی سے منشیات سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام
جمعرات 28 دسمبر 2023 9:45
’مذکورہ مسافر ایک کلو گرام نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
پاکستانی محکمہ کسٹم نے سعودی عرب جانے والے مسافر کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا ہے جس کے قبضے سے منشیات ضبط ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی محکمہ کسٹم نے کہا ہے کہ ’مذکورہ مسافر ایک کلو گرام نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا‘۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ’پاکستانی محکمہ کسٹم نے مذکورہ مسافر کو خفیہ معلومات کی بنا پر گرفتار کیا ہے‘۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’کراچی ایئرپورٹ کے کسٹم حکام کو سختی سے ہدایت دی گئی تھی کہ مشکوک مسافروں کے سامان کی اچھی طرح تلاشی لیں‘۔
’مذکورہ مسافروں نے منشیات سمگل کرنے کے لیے اپنے سامان میں خفیہ خانے بنا رکھے تھے‘۔