Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش کی پیشگوئی کے بعد جدہ سمیت متعدد شہروں میں سکول بند، آن لائن تعلیم

’موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق اور طلبہ و اساتذہ کی سلامتی کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
موسلادھار بارش کے خدشے کے باعث جدہ سمیت متعدد شہروں میں آج جمعرات کوسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ، شمالی حدود ریجن، المہد، مکہ، بحرہ اور الجموم کے علاوہ دیگر شہروں میں آن لائن تعلیم ہوگی‘۔
محکمہ تعلیم نے کہاہے کہ ’محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اور طلبہ و اساتذہ کی سلامتی کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی اور انتظامی عملہ آن لائن ڈیوٹی دے گا‘۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج جدہ کے علاوہ ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے‘۔
 

شیئر: