Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے کون سے علاقے اتوار کو بارش کی زد میں رہیں گے؟

شہری دفاع کا کہنا ہے شاہراہوں پرسفر نے والے احتیاطی تدابیر اختیار کریں (فوٹو: عاجل)
سعودی محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ’ مملکت کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کو بھی محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق متعدد شہر بارش اور تیز ہوا کی زد میں رہیں گے‘۔ 
شہری دفاع کا کہنا ہے’ بارش کے پیش نظر شاہراہوں پرسفر نے والے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اورغیرضروری سفر کرنے سے گریز کیا جائے‘۔ 
موسمیاتی رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ’ مکہ ریجن کے مختلف علاقے جن میں مکہ مکرمہ شہر، الجموم، الکامل، خلیص میں بعض مقامات پر درمیانے جبکہ کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ ژالہ باری کی بھی توقع ہے‘۔
’بارش اور تیز ہوا وں سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے‘۔ 
علاوہ ازیں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ، تبوک ، حائل ، قصیم اور مشرقی ریجن میں کہیں تیز جبکہ کہیں ہلکی بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے جس کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ 
ریاض ریجن کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی اورمتوسط درجے کی بارش کا امکان ہے جبکہ کہیں کہیں تیز گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔ 

شیئر: