Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب کا شکریہ‘، مصری موسیقار ھانی فرحات کو شہریت مل گئی

ھانی فرحات کا شمار مصر اورعرب دنیا کے اہم موسیقاروں میں ہوتا ہے (فوٹو: العربیہ)
مصری موسیقار ھانی فرحات کو سعودی شہریت مل گئی۔ سعودی تفریحاتی کمیٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے سال نو پر ’عرب سٹارز نائیٹ‘ کی تقریب میں سعودی شہریت کی اسناد موسیقار کے حوالے کیں۔ 
العربیہ نیوز کے مطابق سعودی شہریت پانے والے مصری موسیقار نے کہا کہ ’مملکت سعودی عرب کا شکریہ، شہزادہ محمد بن سلمان اور شاہ سلمان کا شکریہ، انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ مشیر ترکی آل الشیخ کا شکریہ جو ہمیشہ فن کی قدر کرتے ہیں۔‘ 
 مصر سے تعلق رکھنے والے ھانی فرحات کا شمار مصر اورعرب دنیا کے اہم موسیقاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے متعدد بڑے پروگرامز منعقد کیے جن میں بیشتر عرب اور مصری فنکاروں نے شرکت کی۔ 
ھانی فرحات 13 اگست 1971 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے معروف گلوکاروں کے گانوں کی موسیقی ترتیب دی جن میں عمرو دیاب اور فنکارہ انغام کے علاوہ دیگر اہم گلوکار شامل ہیں۔

شیئر: