Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے باضابطہ طور پر برکس بلاک میں شمولیت اختیار کرلی

برکس اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کےلیے ایک ’مفید‘ اور ’اہم چینل‘ ہے۔(فائل فوٹو: روئٹرز)
سعودی عرب نے با‌‌‌ضابطہ طور پر برکس بلاک میں اپنی رکنیت کا آغاز کردیا۔
 عرب نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے گزشتہ برس اگست میں کہا تھا کہ برکس بلاک میں شمولیت کے لیے یکم جنوری کی مجوزہ تاریخ سے پہلے تفصیلات کا مطالعہ کرنے کے بعد سعودی عرب اس حوالے سے’ مناسب فیصلہ‘ کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ برکس اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کےلیے ایک ’مفید‘ اور ’اہم چینل‘ ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، الجزائر، مصر، بحرین اور ایران کو برکس میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی گئی تھی۔ 

شیئر: