Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شپنگ کمپنیوں نے کافی ٹرانسپورٹ کی فیس میں اضافہ کردیا 

’بحیرہ احمر میں تجارتی گزرگاہ غیر محفوظ ہوجانے کی صورت میں شپنگ کمپنیاں لمبا روٹ استعمال کر رہی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
کافی کی عالمی تنظیم نے کہاہے کہ بحیرہ احمر حوثی حملوں کے باعث شپنگ کمپنیاں کافی کی ٹرانسپورٹ فیس بڑھانے پر مجبور ہیں۔
عالمی تنظیم نے کہا ہے کہ ’بحیرہ احمر میں تجارتی گزرگاہ غیر محفوظ ہوجانے کی صورت میں شپنگ کمپنیاں لمبا روٹ استعمال کر رہی ہیں‘۔
واضح رہے کہ یورپ میں کافی کی درآمد کا بڑا حصہ ویٹنام، انڈونیشیا، اتھوپیا اور کینیا سے کیا جاتا ہے ۔
یہاں سے برآمد کی جانے والی کافی بحیرہ احمر کے تجارتی گزرگاہ سے کم مدت میں یورپ پہنچ جاتی تھی۔
ماہرین نے کہا ہے کہ  کافی کی شپنگ میں مشکلات دیگر پیداوار میں بھی ہوسکتی ہے جبکہ بحری جہازوں کا روٹ تبدیل کرنے سے نہ صرف قیمتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ طلب اور رسد میں بھی بگاڑ پیدا کردے گا۔

شیئر: