Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کے مہمانوں کا پہلا وفد مدینہ منورہ پہنچ گیا

’شاہ سلمان نے ایک ہزار شخصیات کی میزبانی کی منظوری دی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کے مہمان پروگرام کے تحت مختلف ممالک سے 250 اسلامی شخصیات پر مشتمل پہلا وفد مدینہ منورہ پہنچ گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شاہ سلمان نے ایک ہزار شخصیات کی میزبانی کی منظوری دی تھی۔
شاہ سلمان مہمان پروگرام وزارت اسلامی أمور، دعوت و ارشاد کی نگرانی میں ہے۔
پہلے وفد میں مشرقی ایشیا کے 14 ممالک سے مہمانوں کو بلایا گیا ہے جن کا تعلق ملائیشیا، فلپائن، انڈونیشیا، تائیوان، میانمار، ویٹنام،جاپان، برونائی، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک سے ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’توقع کی جارہی ہے کہ دوسرا اور تیسرا وفد بھی آج جمعرات کو سعودی عرب پہنچ جائے گا۔
مدینہ منورہ پہنچنے پر مہمانوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔
پروگرام کے مطابق مہمانوں کو مسجد نبوی اور مسجد قبا کے علاوہ مدینہ منورہ کے تاریخی مقامات کا دورہ کرانے کے بعد عمرہ ادا کرنے مسجد الحرام لے جایا جائے گا۔

شیئر: