Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو افراد کو کچل کر فرار ہونے والا شخص گرفتار

’کچلنے کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے‘ (فوٹو: سبق)
ریاض ریجن پولیس نے دو افراد کو کچل کر موقع سے فرار ہونے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کچلنے کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔
ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ جن افراد کو کچلا گیا ہے ان کی گاڑیوں کا تصادم ہوا تھا، وہ دونوں پولیس کے انتظار میں کھڑے تھے جبکہ مذکورہ شخص اپنی پیک اپ میں جنونی رفتار سے آیا اور دونوں کو کچلتا ہوا نکل گیا۔‘
ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جائے گا۔‘
 

شیئر: