Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

50 سے زیادہ کارکن رکھنے والے نجی ادارے سعودی نوجوانوں کو تربیت دینے کے پابند

’نوجوانوں کی تربیت لیبر مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق کی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر ہیومن ریسورسز انجینئر احمد بن سلیمان الراجحی نے 50 یا اس سے زیادہ کارکن رکھنے والے نجی اداروں کو سعودی نوجوانوں کو تربیت دینے کا پابند بنایا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی نوجوانوں کی تربیت لیبر مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق کی جائے گی۔
فیصلے کا مقصد نوجوانوں کو فیلڈ میں تربیت دے کر انہیں لیبر مارکیٹ کے لیے تیار کرنا اور انہیں کام کا تجربہ حاصل کروانا ہے۔
فیلڈ میں تربیت حاصل کرنے کے بعد فارغ التحصیل ہونے پر انہیں مناسب ملازمت تلاش کرنے میں آسانی ہوگی۔
نجی شعبہ اور زیر تربیت نوجوانوں کے درمیان معاہدہ ہوگا جس کے تحت واضح کیا جائے گا کہ تربیت کی مدت کے وقت نوجوان کو کیا ہنر سکھائے جائیں گے اور بعد ازاں اسے نجی ادارے کی طرف سے سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا۔

شیئر: