Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکی مروت میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی لاشیں برآمد

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں (فائل فوٹو: کے پی پولیس)
لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 11  افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں پولیس نے تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق ’جائے وقوعہ سے تمام شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں اور علاقے کے لوگوں سے بھی بیانات لیے جا رہے ہیں۔‘
پولیس کا کہنا ہے کہ ’یہ بظاہر ذاتی دشمنی کا واقعہ لگتا ہے، لیکن اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔‘
پولیس نے کہا ہے کہ ’تمام لاشیں ایک ہی خاندان والوں کی ہیں جن میں دو بھائی ان کی بیویاں اور بچے شامل ہیں، جبکہ ایک لاش مہمان رشتہ دار کی بھی ہے۔‘
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں ایک سے دو دن پرانی معلوم ہوتی ہیں اور کسی نے گھر میں گھس کر ان افراد کو قتل کرنے کے بعد گھر کو باہر سے تالا لگایا تھا۔
پولیس نے لاشوں کے قریب سے شواہد اکھٹے کیے اور پڑوسیوں سے بیانات بھی لیے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ’بدقسمت خاندان کے ایک اور فرد کو بھی چند ہفتے قبل کسی نے قتل کیا تھا جس کے خلاف اہل علاقہ نے لاش انڈس ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا تھا۔

شیئر: