Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والا سعودی گرفتار

ملزم نے حادثے کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی تھی(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ریاض پولیس نے موٹر سائیکل سوار کو جان بوجھ کر ٹکر مارنے والے سعودی شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس کا کہنا  ہے کہ شہری شہری جنونی انداز میں گاڑی چلا رہا تھا اس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ 
ملزم موٹرسائیکل کو ٹکر مار کرجائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس کی تحقیقاتی ٹیموں نے سوشل میڈیا کی وڈیو کے ذریعے ملزم کی شناحت کرکے اسے حراست میں لے لیا بعدازاں اس کے حلاف قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: