Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ احمر میں ہونے والے حملوں کے اثرات پر تشویش ہے: امارات

بین الاقوامی اصولوں کے تحت خطے کی سلامتی کی اہمیت پر زور دیا ہے ( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات نے باب المندب اور بحیرہ احمر میں میری ٹائم نیویگیشن پر ہونے والے حملوں کے اثرات پر گہری تشوش کا اظہارکیا ہے۔
امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق  وزارات خارجہ نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ’ یہ حملے بین الاقوامی تجارت، خطے کی سلامتی اور بین الاقوامی مفادات کے لیے ناقابل قبول ہیں۔‘
 بیان میں انٹرنیشنل فریم ورک اور بین الاقوامی اصولوں کے تحت خطے کی سلامتی کے ساتھ  ممالک اور عوام کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

شیئر: