سعودی عرب اور فرانس کے کون سے شہر کا نام مشترک ہے؟
فرانسیسی سفیر نے مملکت کی الراس کمشنری کو مثالی مقام قرار دیا ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں فرانس کے سفیر لوڈوفیک بوی نے الراس کمشنری کے دورے کے بعد کہا کہ ’قدیم تاریخی قلعہ جدعیہ سے بے حد متاثر ہوا ہوں۔‘
سبق نیوز کے مطابق فرانسیسی سفیر نے اپنے ایکس اکاونٹ پر دورہ الراس کمشنری پر اظہار مسرت کرتے ہوئے اسے مثالی مقام قرار دیا۔
فرانسیسی سفیرکا کہنا تھا کہ’ فرانس کے شمال میں ایک شہر کا نام بھی الراس ہے اور سعودی عرب میں بھی اسی نام کا قدیم شہر موجود ہے جو ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔ دونوں ملک میں ایک مشترکہ چیز ہے۔‘
انہوں نے کہا’ ناموں کی یہ مشابہت فرانس اور سعودی عرب کے مابین قدیم تاریخی اور ثقافتی گہرے تعلقات کی بھی عکاس ہے۔‘
’مشترکہ اقدار اور مشابہت کے سبب دونوں ممالک کےدرمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔‘
واضح رہے فرانس میں موجود الرس شہر پینر سازی کے علاوہ سیب کی کاشت اور ماہی گیری کے حوالے سے بھی شہرت رکھتا ہے۔