Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں نوجوان نے گاڑی سٹارٹ کرکے پول سے ٹکرا دی، وڈیو وائرل

ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔(فوٹو: سکرین گریب )
سعودی دارلحکومت ریاض میں ایک نوجوان کی لاپرواہی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ تیزرفتار گاڑی بجلی کے پول سے ٹکرا گئی۔
سوشل میڈیا صارفین نوجوان کی اس لاپرواہی پر برہمی کا اظہار کررہے ہیں جس نے گاڑی چلتے ہوئے چھوڑ دی تھی جو سائن بورڈ کے پول سے ٹکرا  کر رک گئی۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر صارفین نے متعلقہ حکام سے  فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان نے گاڑی سٹارٹ کی اوراسے گیئر میں ڈال کر چھوڑ دیا۔
گاڑی سڑک کے کنارے سائن بورڈ کے پول سے ٹکرا گئی۔ راہگیروں کی سلامتی خطرے میں تھی۔  
 ریاض ریجن کی سیکیورٹی فورس نے بیان میں کہا کہ ’راہگیروں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اورعوامی املاک کو نقصان پہنچانے پر نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔‘
’یہ اقدام جان بوجھ کر کیا اور اپنی اس حرکت کو چھپانے کے بجائے سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو شیئر کی۔‘ 
بیان میں کہا گیا کہ ’نوجوان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔‘ 
یاد رہے کہ رفاح عام کے وسائل کو نقصان پہنچانا قابل سزا جرم ہے اس پر دو برس قید اور ایک لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہے۔ دونوں سزاؤں میں سے کوئی ایک بھی دی جاسکتی ہے۔

شیئر: