گوگل نے پاکستان میں انتخابی سرچ ٹرینڈز کا پیج جاری کر دیا
منگل 16 جنوری 2024 12:49
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
کسی خاص سرچ میں اضافہ اس بات کی عکاسی نہیں کرتا کہ کوئی سیاسی جماعت ’زیادہ مقبول‘ ہے (فوٹو: گوگل ٹرینڈز)
پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے باعث پاکستانیوں کی بڑی تعداد سیاسی جماعتوں، نامزد امیدواروں اور دیگر موضوعات کے بارے میں آن لائن سرچز کرتی دکھائی دیتی ہے۔
عوام کی الیکشن سے متعلق ڈیٹا تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے سرچ انجن کمپنی گوگل نے ’گوگل ٹرینڈز پاکستان جنرل الیکشن‘ کے نام سے ایک ویب پیج متعارف کروا دیا ہے۔
اس پیج پر انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں کے بارے میں ٹاپ سرچ میں رہنے والے سوالات، موضوعات اور عوامی دلچسپیوں کے حوالے سے معلومات کو پیش کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ گوگل کے اس پیج پر پاکستان کے ہر حصے میں انتخابات کے حوالے سے سرچ کیے جانے والے موضوعات مثلاً معیشت، ٹیکس اور تنخواہوں کے بارے میں اعداد و شمار شامل ہیں۔
گوگل ٹرینڈز پیج کے تمام چارٹس کو کسی بھی ویب سائٹ پر شامل کیا جا سکتا ہے جہاں یہ خود بخود اپ ڈیٹ بھی ہوتے رہیں گے۔
گوگل ٹرینڈز کی جانب سے پاکستان میں متعارف کردہ یہ پیج عام انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کا سروے نہیں ہے اور نہ ہی ووٹنگ کے بارے میں رجحانات کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ پیج مقامی سطح پر مخصوص موضوعات کے بارے میں لوگوں کی دلچسپی اور زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات کو ظاہر کرتا ہے۔ کسی خاص سرچ میں اضافہ اس بات کی عکاسی نہیں کرتا کہ کوئی سیاسی جماعت کسی بھی معنوں میں ’زیادہ مقبول‘ ہے یا ’جیت‘ رہی ہے۔
گوگل ٹرینڈز پیج کے مطابق پچھلے 14 دنوں میں سب سے سرچ کی جانے والی پارٹیز کی فہرست درج ذیل ہے:
پاکستان میں الیکشن سے متعلق پچھلے 3 ماہ میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے سوال: